اسرائیل ایران جنگ کی تازہ ترین صورتحال جانیے

اسرائیل ایران جنگ کی تازہ ترین صورتحال جانیے

یران اسرائیل جنگ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی ماکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیتموں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برینٹ آئل کی نئی قیمت اب 74.46 ڈالر فی بیرل ہے جب کہ کروڈ آئل کی قیمت میں 5.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کروڈ آئل نئی قیمت اب 73.15 ڈالر فی بیرل ہے۔

  • اسرائیل کے تبریز اور شیرازپر تازہ حملے

    ویب ڈیسک

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں ایرانی شہر تبریز اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں حملوں کے مقام سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

Matt John

Matt John is a creative person. Matt love Reading, Writing, and exploring the world. He is on a mission to help those people that do not understand the term username and want a good appearance on the internet.

Leave a Reply